ْتوانائی بحران کے ختم ہونے سے پاکستان میں ترقی اورخوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا، شہبازشریف
وہ وقت دور نہیں جب پاکستان فالتو بجلی ہندوستان کو بیچنے کے قابل ہوگا،مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے صوبے میں 3600میگاواٹ کے گیس پاورپلانٹس لگائے گیس کی بنیاد پر لگنے والے ان منصوبوں میں قوم کے 112ارب روپے بچائے گئے ہیں، صارف کو سستی بجلی مل رہی ہے پنجاب حکومت نے 1263میگاواٹ کا ایک اور گیس پاور پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،رواں ماہ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا جائیگا چاروں اکائیاں ترقی کرینگی تب ہی ملک ترقی کریگا اٹک میں دریافت ہونے والے گیس اورتیل کے وسائل ملک کے 21کروڑ عوام کی ملکیت ہیںاوریہ پاکستان کا اثاثہ ہیں خیبر پختونخواہ میں گیس کے ذخائردریافت ہوئے تو وہاں کی حکومت ہائی کورٹ سے سٹے آڈرلے آئی لیکن ہم ایسا نہیں کرینگے دفاعی لحاظ سے پاکستان مضبوط اور نیوکلیئر طاقت ہے،معاشی طورپر بھی مضبوط ہونا ہے،کشکول گدائی ہماری قسمت نہ تھی بلکہ یہ ہمارے ا عمال کا نتیجہ ہے اگر پوری قوم یکسوئی کیساتھ فیصلہ کرلے اورہم اجتماعی بصیرت اورمشترکہ کاوشوں سے آگے بڑھیں تومشکل مشکل نہیں رہے گی وزیراعلیٰ پنجاب کا اٹک میںتیل اورگیس کے منصوبے جھنڈیال ون کی افتتاحی تقریب سے خطاب
جمعہ 13 اکتوبر 2017 19:53
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ا ن خیالات کا اظہار جمعہ کو اٹک میںتیل اورگیس کے منصوبے جھنڈیال ون کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔وزیراعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے علاقے اٹک سے تیل اورگیس کے ذخائرملنا قوم کیلئے بڑی خوشخبر ی ہے جس پر میں وزیراعظم ،پاکستان و پنجاب کے عوام اور اٹک آئل کمپنی کو مبارکباد پیش کرتاہوں ۔یقینا اٹک آئل کمپنی کے انجینئرز ،ایگزیکٹوز،ٹیکنیشن اورمحنت کشوں کی شبانہ روز محنت کانتیجہ ہے کہ اٹک میں گیس اورتیل کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔پہلے تین کنوؤں کی کھدائی سے ذخائر نہ ملنے سے انہیں مایوسی نہیں ہوئی اوریہ اپنے کام میں لگے رہے اورآخر کار چوتھے کنویںسے یہ ذخائر ملے۔اللہ تعالیٰ کسی کی محنت ضائع نہیں کرتا،محنت کا پھل ضرور ملتا ہے ۔آج جس جگہ پر ہم موجود ہیں یہاں سے روزانہ 2500بیرل تیل ملے گاجس سے قومی معیشت کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی اورگیس کے قدرتی وسائل میں اضافہ ہوگا۔اس کنویں میں اعلی معیار کی گیس اور تیل ملی ہے جس کا پریشر بھی اچھا ہے، اس نعمت پر اللہ تعالیٰ کاجتنا بھی شکرادا کریں کم ہے ۔قدرت نے پاکستان کو بے شمار وسائل اورنعمتوں سے نوازا ہے ۔محنت،امانت اوردیانت کیساتھ ان وسائل سے فائدہ لیکر عام آدمی کی زندگی میں خوشحالی کاانقلاب لانا ہماری ذمہ داری ہے تاکہ پاکستان بین الاقوامی برادری میں دنیا کے نقشے پر مضبوط معاشی قوت بن کر ابھرے۔انہوںنے کہاکہ دفاعی لحاظ سے پاکستان مضبوط ملک ہے اوریہ نیوکلیئر طاقت ہے ،اس کیساتھ ساتھ ہمیں معاشی طورپر بھی مضبوط ہونا ہے ا ورمعیشت کو بھی ایٹمی معیشت بنانا ہے ۔ایک ہاتھ میں نیوکلیئر طاقت اوردوسرے ہاتھ میں کشکول گدائی ہو ،یہ کسی طورپر مناسب نہیں۔کشکول گدائی ہماری قسمت نہ تھی بلکہ یہ ہمارے ا عمال کا نتیجہ ہے ۔اگر پوری قوم یکسوئی کیساتھ فیصلہ کرلے اورہم اجتماعی بصیرت اورمشترکہ کاوشوں سے آگے بڑھیں تو دنیا کا کوئی پہاڑ اورسمندر ہمارا راستہ نہیں روک سکے گااورمشکل مشکل نہیں رہے گی۔انہوںنے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک سے توانائی بحران کے خاتمے کی کاوشیںرنگ لارہی ہیں اوروزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی قیادت میں ترقیاتی پروگراموں کو کامیابی سے آگے بڑھایاجارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی اورپنجاب حکومت نے صوبے میں 3600میگاواٹ کے گیس پاورپلانٹس لگائے جوپورے پاکستان کو بجلی فراہم کررہے ہیں۔1200میگاواٹ کا گیس پاور پلانٹ پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے لگایا ہے جبکہ 2400میگاواٹ کے گیس پاور پلانٹ وفاقی حکومت نے لگائے ہیں۔انہوںنے کہاکہ گیس کی بنیاد پر لگنے والے ان منصوبوں میں قوم کے 112ارب روپے بچائے گئے ہیں،یہ کوئی لیلیٰ مجنوں کی کہانی نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے۔ان منصوبوں سے صارف کو سستی بجلی مل رہی ہے جو ایک بڑی کامیابی ہے ۔ پنجاب حکومت نے 1263میگاواٹ کا ایک اور گیس پاور پلانٹ لگانے کا بھی فیصلہ کیا ہے اوراس حوالے سے معاہدہ بھی ہوچکا ہے،رواں ماہ کے آخر میںاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔یہ ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا اورسب سے سستا منصوبہ ہے جس سے 14ماہ میں 800 میگاواٹ بجلی مہیا ہوگی جبکہ یہ منصوبہ26ماہ میں 1263میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میںشامل کررہا ہو گا۔یہ منصوبے اگرچہ پنجاب حکومت اپنے وسائل سے لگارہی ہے تاہم اس سے حاصل ہونیوالی بجلی پاکستان کو ملے گی ۔ پنجاب ،سندھ،خیبر پختونخواہ اوربلوچستان کی چاروں اکائیوں سے ملکر پاکستان بنتا ہے ۔اگر پنجاب آگے بڑھتا ہے اورباقی صوبے ترقی نہیں کرتے تو اسے ملک کی ترقی نہیں کہہ سکتے۔چاروں اکائیاں ترقی کریں گی تب ہی ملک ترقی کریگا۔ انہوںنے کہا کہ توانائی منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان میں 20سالوں سے چھائے اندھیرے دورہورہے ہیں اورپاکستان پہلی مرتبہ بجلی کی پیداوار میں خود کفیل ہوگا۔ایک وقت تھا جب ہندوستان سے ہمیں بجلی کی آفر آتی تھی لیکن اب وہ وقت بھی دورنہیں جب پاکستان ہندوستان کو اضافی بجلی فروخت کرنے کے قابل ہوگا۔توانائی بحران کے ختم ہونے سے پاکستان میں ترقی اورخوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا، ملک کی صنعت ،زراعت ترقی کرے گی اورہمارے سکول ،ہسپتال اورادارے روشن ہوںگے۔وزیراعلیٰ نے پنجاب کے علاقے اٹک سے تیل اورگیس کے ذخائر ملنے پر پوری قوم کو ایک بار پھر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں اٹک آئل کمپنی کے چیف ایگزیکٹو سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ یہاں ٹیکنیکل کالج بنائیں جہاں قوم کے بچے اوربچیاںتعلیم حاصل کرکے ملک کی تعمیر وترقی میں اپنا کردارادا کرسکیں۔قبل ازیں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اوروزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اٹک میں تیل اورگیس کے ملنے والے نئے ذخائر کے منصوبے جھنڈیال ون کا افتتاح کیااوردعا مانگی۔مزید اہم خبریں
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
چین کے لیے جاسوسی کا الزام، یورپی پارلیمنٹ میں جرمن عملے کا رکن گرفتار
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے وفد کی ملاقات
-
قوموں کی برادری میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے لئے علم اور ہنر،سائنس اور ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے،ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا جی سی یو میں خطاب
-
مارچ کے مہینے میں ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی
-
بانی پی ٹی آئی اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
یونیسیف کے نمائندے کی وزیر تعلیم سے ملاقات ،تعلیمی شعبے میں یونیسیف کی خدمات کا اعتراف
-
صدرمملکت سے ایئر ایشیا ایوی ایشن گروپ کے وفد کی ملاقات ، مختلف امورپر غور
-
سعودی عرب جلد پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا ،احسن اقبال
-
سوئی سدرن گیس کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
-
اڈیالہ جیل والے صاحب کے دور میں پاکستان تنہائی کا شکار تھا، اب وہ معاملہ ختم ہو چکا، خارجہ پالیسی کے خلاف باتیں کرنے والے ماضی کا قصہ بن چکے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی پریس کانفرنس
-
دیگر ممالک کے ساتھ فضائی روابط کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، عوامی روابط بڑھا کر سیاحتی شعبے کی صلاحیت سے بھرپور استفادہ کیا جا سکتا ہے، صدر آصف علی زرداری کی وفد سے گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.