ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمنلی محمود عبدالرزاق پی ایس پی میں شامل ہوگئے

muhammad ali محمد علی جمعہ 13 اکتوبر 2017 19:12

لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 اکتوبر2017ء) ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی محمود عبدالرزاق پی ایس پی میں شامل ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مصطفی کمال کی پارٹی پاک سرزمین نے ایم کیو ایم کی ایک اور وکٹ اڑا لی ہے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی محمود عبدالرزاق نے پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا ہے۔ محمود عبدالرزاق نے پی ایس پی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ محمود عبدالرزاق پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان ایک سے دو روز میں کریں گے۔