سیالکوٹ میں ملت جعفریہ کو انتہا پسند ہراساں کررہے ہیں،علامہ مبارک موسوی

پنجاب میں ملت جعفریہ کو دیوار سے لگانا بند کیا جائے ،سیالکوٹ میں دن دیہاڑے ڈاکٹر محسن رضا کی ٹارگٹ کلنگ پنجاب حکومت اور کاونٹر ٹیرریزم ڈیپارٹمنٹ کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے، سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب

جمعہ 13 اکتوبر 2017 20:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2017ء) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک موسوی نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں ملت جعفریہ کو انتہا پسند ہراساں کررہے ہیں۔پنجاب میں ملت جعفریہ کو دیوار سے لگانا بند کیا جائے۔ہم مادر وطن کو بنانا ریپبلک نہیں بننے دینگے۔سیالکوٹ میں دن دیہاڑے ڈاکٹر محسن رضا کی ٹارگٹ کلنگ پنجاب حکومت اور کاونٹر ٹیرریزم ڈیپارٹمنٹ کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے،سیالکوٹ انتظامیہ پوری شدت کیساتھ انتہاپسندوں سے مل کر ملت جعفریہ کو ہراساں کرنے میں مصروف ہے،سیالکوٹ میں انتہاپسندوں سے مل کر سیالکوٹ پولیس نے اسی محرم میں بے گناہ عزاداروں پر درجنوں ایف آئی آر کیے،ہمیں سٹرکوں پر نکلنے پر مجبور نہ کیا جائے کہ ہم وقت سے پہلے نام نہاد خادم اعلیٰ اور اس کے حواریوں کو گھر کا راستی دکھا دیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا لیگی حکومت اپنے کالے کرتوت چھپانے اور ملکی سلامتی کے اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی میں مصروف ہے،عوام کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے،ڈاکٹر محسن رضا شہید کے قاتل ان کے سہولت کار گرفتار نہ ہوئے تو ہم ہر قسم آئینی قانونی احتجاج کرینگے،ایک طرف پنجاب میں ہمیں چن چن کر قتل کیا جا رہا ہے تو دوسری طرف ہمارے نوجوان اور علماء کو اغوا کیا جارہا ہے،ہم اس مادر وطن کو بنانا ریپبلک نہیں بننے دینگے،پنجاب میں ہمارے شہداء کے لواحقین اب بھی انصاف کے منتظر ہیں،پنجاب پولیس داعشی ہم فکر انتہا پسند کالعدم تکفیری گروہ کے ہاتھوں یرغمال ہے،آپریشن درالفساد عام عوام کیساتھ ساتھ پنجاب پولیس کے اندر بھی شروع کی جائے،تاکہ انتہا پسندوں کے سہولت کار ان کالی بھیڑوں کو بے نقاب کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :