آئی جی سندھ کا فارنرز رجسٹریشن سیل کا اچانک دورہ، غیر ملکیوں کی رجسٹریشن امور کا جائزہ لیا

جمعہ 13 اکتوبر 2017 20:19

آئی جی سندھ کا فارنرز رجسٹریشن سیل کا اچانک دورہ، غیر ملکیوں کی رجسٹریشن ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ائیرپورٹ پر واقع فارنرز رجسٹریشن سیل کا سرپرائز وزٹ کیا اور جملہ امور کا جائزہ لیتے ہوئے سیل پر آنیوالے شہریوں اور غیرملکیوں سے بات چیت کی ۔اس موقع پر انکے ہمراہ ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق احمد مہر,ایسٹ اور ویسٹ زونز کے ڈی آئی جیز کے علاوہ ڈائریکٹرآئی ٹی ,ڈپٹی چیف سی پی ایل سی ودیگرپولیس افسران بھی تھے ۔

(جاری ہے)

شہریوں اور سیل پر رجسٹریشن عمل کے سلسلے میں آنیوالے غیرملکی مہمانوں نے رجسٹریشن کے جملہ امور پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا اوراسٹاف کے تعاون کو سراہا۔دریں اثناء آئی جی سندھ نے فارنرز رجسٹریشن سیل کے اسٹاف کو اس ضمن میں مذید ضروری احکامات دیئے ۔ بعداذاں انہوں نے ائیرپورٹ پرقائم کئے جانے والے نیومددگار15کال سینٹرکا بھی دورہ کیا اورجاری امور کاجائزہ لیتے ہوئے ہدایات دیں کہ بقیہ امور کی جلد سے جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ باقاعدہ افتتاح کے حوالے سے ہرممکن اقدامات اٹھائے جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :