دکی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

جمعہ 13 اکتوبر 2017 20:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء) ضلع دکی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق پولیس کے مطابق جمعہ کودکی کے علاقے لونی میں کلی مرجانزئی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے داد محمد نامی شخص کو قتل کردیا او رموقع سے فرار ہوگئے پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی ۔