لاہور میں گونگے بہرے بچوں پر بس ڈرائیور کا بدترین تشدد کا المناک واقعہ

جمعہ 13 اکتوبر 2017 20:05

لاہور میں گونگے بہرے بچوں پر بس ڈرائیور کا بدترین تشدد کا المناک واقعہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اکتوبر2017ء) لاہور میں گلبرگ کےگُنگ محل اسکول کےاسپیشل بچوں پربس کنڈکٹروں بدترین تشدد، نجی ٹی وی چینل کے مطابق اسپیشل بچوں پر بس کنڈکٹروں نے بدترین تشدد کیا اور بچوں کو بس میں الٹا لٹکا کر مار پیٹ کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سماعت سے محروم بچوں کواسکول کی بس پر گھر لے جایا جا رہا تھا کہ بس کنڈیکٹر نے معصوم بچوں کو بس میں الٹا لٹکا کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تاہم ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد اسکول انتظامیہ حرکت میں آگئی اور تشددکرنیوالے دونوں کنڈکٹروں کومعطل کردیا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف نے بھی واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :