بوریوالا، ڈکیتی کی تین وارداتوں میں شہری ہزاروں کی نقدی ودیگر قیمتی اشیاء سے محروم

جمعہ 13 اکتوبر 2017 21:14

بوریوالا۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) ڈکیتی کی تین وارداتوں میں ڈاکوحساس ادارے کے ملازم سمیت شہریوں سے ہزاروں روپے نقدی ،موبائل فون اور ضروری کاغذات لوٹ کر فرار ہوگئے، تفصیلات کے مطابق شہر اور گرد و نواح میں ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں دو ڈاکو فیصل آباد سے اپنے چچا کی فوتگی میں شامل ہونے والے حساس ادارے کے ملازم حافظ غلام مجتبیٰ سے محلہ اقبال نگر مرضی پورہ میں 7ہزار نقد ی ،سروس کارڈ ،اے ٹی ایم کارڈاور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے ،دوسری واردات میں نا معلوم ڈاکو 515ای بی کے رہائشی محنت کش عبدالمجید رحمانی سے پی آئی لنک پر 3ہزار نقدی ،موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے،تیسری واردات میں چک نمبر 201ای بی میں ڈاکو 199ای بی کے رہائشی نوجوان سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، پولیس تمام واقعات میں مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :