چیچہ وطنی، ایف آئی اے کا چھاپہ، فیس بک پر لڑکی کو بلیک میل کرنیوالا نوجوان گرفتار

جمعہ 13 اکتوبر 2017 21:14

چیچہ وطنی۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) ایف آئی اے کی ٹیم نے فیس بک پر لڑکی کو بلیک میل کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ملتان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ثاقب حفیظ نے ٹیم کے ہمراہ چیچہ وطنی کے علاقہ حیات آباد کالونی کی گلی نمبر12میں چھاپہ مار کر ملزم باسط علی ولد مظہر کو گرفتار کر لیا، ملزم پر الزام ہے کہ اس نے فیس بک پر ایک لڑکی کو بلیک میل کیا اور اس کی تصاویر وائرل کرنے کی دھمکی دیکر پانچ لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :