فقیر محمد روڈ فائرنگ واقعہ ٹارگٹ کلنگ نہیں ہے، پرس چھیننے کی وارادت کے دوران ملزم نے اہلکاروں پرفائرنگ کی،قائم مقام آئی جی پولیس بلوچستان

جمعہ 13 اکتوبر 2017 22:18

کوئٹہ۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) قائم مقام آئی جی پولیس بلوچستان محمد ایوب قریشی نے کہا ہے کہ فقیر محمد روڈ فائرنگ واقعہ ٹارگٹ کلنگ نہیں ہے پرس چھیننے کی وارادت کے دوران ملزم نے اہلکاروں پرفائرنگ کی،ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فقیرمحمد روڈ سے پرس چھیننے کے واقعات کی شکایات پر گشتی پارٹی مامور کی گئی تھی جس پرملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کی پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم زخمی حالت میں فرار ہو گیا،قائم مقام آئی جی پولیس بلوچستان محمد ایوب قریشی نے مزید کہا کہ واقعہ میں ایک پولیس اہلکار شہید ایک راہگیر اور2 اہلکارزخمی ہو گئے۔