کوئٹہ کے وسطی علاقے فقیر محمد روڈ میں پولیس وین پر فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ نہیں ، اس کے پیچھے پرس چھیننے والی گروہ کے افراد شامل ہیں،قائم مقام آئی جی پولیس محمد ایوب قریشی

جمعہ 13 اکتوبر 2017 22:26

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) قائم مقام آئی جی پولیس محمد ایوب قریشی نے کہاہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے وسطی علاقے فقیر محمد روڈ میں پولیس وین پر فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ نہیں بلکہ اس کے پیچھے پرس چھیننے والی گروہ کے افراد شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز علاقے میں پرس چھیننے والے گروہ کے سرگرم ہونے کی شکایت پر فقیر محمد روڈ کے علاقے میں پولیس کی گشتی پارٹی کو تعینات کیا گیا تھا اسی گروپ کے افراد کی جانب سے پرس چھیننے کی واردات کے دوران پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید جبکہ راہ گیر اور دو نوجوان زخمی ہوگئے ہیں ،انہوں نے کہاکہ پولیس کی فائرنگ سے ایک حملہ آور زخمی حالت میں فرارہوگیاہے اس سلسلے میں مزید کارروائی جاری ہے ۔