ملک کسی بھی بحرانوں کا متحمل نہیں ہو سکتا جمہوریت کو بچا نے کے لئے تمام جماعتوں کو اپنا کردار اد اکر نا ہو گا ، نوابزادہ میر سراج رئیسانی

کوئٹہ میں پولیس عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں فقیر محمد روڈ میں پولیس کی ٹارگٹ کلنگ قابل مذمت اقدام ہے،چیئرمین بلوچستان متحدہ محاذ

جمعہ 13 اکتوبر 2017 22:28

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2017ء) بلوچستان متحدہ محاذ کے چیئرمین وپاکستان پرست رہنماء نوابزادہ میر سراج رئیسانی نے کہا ہے کہ ملک کسی بھی بحرانوں کا متحمل نہیں ہو سکتا جمہوریت کو بچا نے کے لئے تمام جماعتوں کو اپنا کردار اد اکر نا ہو گا کوئٹہ میں پولیس عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں فقیر محمد روڈ میں پولیس کی ٹارگٹ کلنگ قابل مذمت اقدام ہے موجودہ حکومت کی امن وامان کے حوالے سے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر داخلہ ناکامی کا اعتراف کر کے واضح کرے کہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال کو بحال کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں آئے روز کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ٹارگٹ کلنگ اور اغواء برائے تاوان کے واقعات رونما ہور ہے ہیں اور موصوف صرف مذمتی بیان جاری کر کے اپنی آپ کو حالات سے بری الزمہ قرار دے رہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ وقت آئے گا کہ عوام موجودہ حکومت سے حساب لیں گے انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں متحدہ محاذ بھر پور کامیابی حاصل کرے گی کیونکہ عوام قوم پرستوں، وفاق پرستوں سے تنگ آچکے ہیں اس لئے اب ان کو پاکستان پرست کی اشد ضرورت ہے کیونکہ جب تک ہم حقیقی معنوں میں ملک اور قوم کی خدمت نہیں کرینگے تو حالات کبھی بھی ٹھیک نہیں ہوسکتے کوئٹہ میں ہونیوالے پولیس ٹارگٹ کلنگ کی واقعہ کی مذمت کر تے ہیں اور اس واقعہ میں بے گناہ پولیس اہلکارکی ٹارگٹ کلنگ اور زخمی ہونیوالوں کے لئے صحت یابی کی دعا کر تے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ ملک کسی بھی بحرانوں کا متحمل نہیں ہو سکتا جمہوریت کو بچا نے کے لئے تمام جماعتوں کو اپنا کردار اد اکر نا ہو گا ۔