ا حسن اقبال دوسروں کو نصیحتوں کی بجائے اپنا قبلہ درست کریں تو بہتر ہوگا، وزیر داخلہ کا بیان ہر لحاظ سے مضحکہ خیز ہے،

حکومت کی بدترین معاشی کارکردی دنیا میں پاکستان کی بدنامی کی وجہ ہے، منی لانڈرنگ جیسے سنگین جرم میں ملوث شخص کو وزیر خزانہ بنا کر پاکستان کی جگ ہنسائی کا سامان کیا جارہا ہے تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اور رکن قو می اسمبلی اسد عمر کا احسن اقبال کے بیان پرردعمل

جمعہ 13 اکتوبر 2017 22:28

ا حسن اقبال دوسروں کو نصیحتوں کی بجائے اپنا قبلہ درست کریں تو بہتر ہوگا، ..
اسلام اآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اور رکن قو می اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ ا حسن اقبال دوسروں کو نصیحتوں کی بجائے اپنا قبلہ درست کریں تو بہتر ہوگا، وزیر داخلہ کا بیان ہر لحاظ سے مضحکہ خیز ہے، حکومت کی بدترین معاشی کارکردی دنیا میں پاکستان کی بدنامی کی وجہ ہی, منی لانڈرنگ جیسے سنگین جرم میں ملوث شخص کو وزیر خزانہ بنا کر پاکستان کی جگ ہنسائی کا سامان کیا جارہا ہے ۔

جمعہ کو وزیر داخلہ احسن اقبال کے بیان پر اپنے رد عمل میں اسد عمرنے کہا کہ وزیر داخلہ کا بیان ہر لحاظ سے مضحکہ خیز ہے احسن اقبال صاحب آپ کی حکومت کی بدترین معاشی کارکردی دنیا میں پاکستان کی بدنامی کی وجہ ہے ۔

(جاری ہے)

منی لانڈرنگ جیسے سنگین جرم میں ملوث شخص کو وزیر خزانہ بنا کر پاکستان کی جگ ہنسائی کا سامان کیا جارہا ہی, اسد عمرنے کہا کہ دنیا حیران ہے کہ جس شخص کیخلاف ریفرنس پر کارروائی کا سپریم کورٹ نے کہا اسے خزانے کا نگہبان مقرر کیا گیا تباہ حال معیشت اور قرضوں کیلئے حکومت کی پھیلی جھولی پاکستان کی بدنامی کا سامان کررہے ہیں,انھوں نے کہا کہ --"طائر لا ہوتی" ایک مرتبہ پھر آئی ایم ایف کے در پر سجدہ ریز ہونے جارہا ہی, تجارتی خسارہ ریکارڈ پر ریکارڈ توڑے جارہا ہی,رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ کا تجارتی خسارہ گزشتہ برس کے ریکارڈ خسارے سے بھی 20 فیصد زیادہ ہی, اسد عمر نے کہا کہ احسن اقبال دوسروں کو نصیحتوں کی بجائے اپنا قبلہ درست کریں تو بہتر ہوگا