Live Updates

احسن اقبال کا ڈی جی آئی ایس پی آر سے متعلق بیان ڈان لیکس کیطرح فوج پر کیچڑ اچھالنے کی مہم کا تسلسل ہے، شرارت کے علاوہ وزیر داخلہ کی آرمی چیف پر تنقید کا کوئی قابل فہم جواز نہیں

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا وفاقی وزیر داخلہ کے بیان پر اپنے ردعمل

جمعہ 13 اکتوبر 2017 23:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہاہے کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا ڈی جی آئی ایس پی آر سے متعلق بیان ڈان لیکس کیطرح فوج پر کیچڑ اچھالنے کی مہم کا تسلسل ہے، شرارت کے علاوہ وزیر داخلہ کی آرمی چیف پر تنقید کا کوئی قابل فہم جواز نہیں ۔ جمعہ کو وفاقی وزیر داخلہ کے بیان پر اپنے ردعمل میں فواد چوہدری نے کہاکہ معیشت کا کس حدتک بیڑہ غرق ہے پوری دنیا جانتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ شرارت کے علاوہ وزیر داخلہ کی آرمی چیف پر تنقید کا کوئی قابل فہم جواز نہیں, فواد چوہدری ملکی معاشی معاملات سے وزیر داخلہ کا تعلق ہی کیا ہے۔فواد نے کہاکہ محض ادارون سے الجھنے اور اشتعال پھیلانے کیلئے اس قسم کی بیان بازی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ چاہتے ہیں کہ کسی نہ کسی طریقے سے جمہوریت کی گاڑی پٹری سے اتاری جائے تاکہ کالے کرتوت چھپاسکیں۔انہوں نے کہاکہ احتساب عدالت پر شرمناک لیگی حملے پر احسن اقبال نے ایک لفظ ادا نہیں کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات