صومالی وزیر دفاع اور فوجی سربراہ نے اپنے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 00:30

موغادیشو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2017ء) صومالی وزیر دفاع اور فوجی سربراہ نے اپنے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اس پیشرفت کو اس افریقی ملک میں شدت پسند گروہ الشباب کے خلاف جاری کارروائی کے لیے ایک دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطابق ان دونوں اعلیٰ اہلکاروں نے مستعفی ہونے کی وجہ نہیں بتائی ہے۔ صومالی فوج القاعدہ سے وابستہ الشباب کے جنگجوؤں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔ تاہم ابھی تک اسے کوئی خاص پیشرفت حاصل نہیں ہو سکی ہے۔

متعلقہ عنوان :