فلم دی کلنگ آف اے سیکرڈ ڈیئر کا لندن میں رنگا رنگ پریمئر

فلم 17نومبر کو برطانوی سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 11:47

فلم دی کلنگ آف اے سیکرڈ ڈیئر کا لندن میں رنگا رنگ پریمئر
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2017ء) معروف ہالی وڈ اداکار کولن فیرل اورنکول کڈمین کی تھرل سے بھرپور نئی ہارر فلم’دی کلنگ آف اے سیکرڈ ڈیئر‘ کا لندن میں رنگا رنگ پریمیر ہوا۔ہارر فلم’دی کلنگ آف اے سیکرڈ ڈیئر‘ کے رنگا رنگ پریمیئر میں فلم کی کاسٹ نے جلوے بکھیرے۔فلمی ستارے لندن فلم فیسٹیول میں منعقدہ اس فلم کی تقریب میں پہنچے تو ایسا محسوس ہوا جیسے کہکشاں زمین پر اتر آئی ہو۔

شائقین نے فلم کی کاسٹ کا پر جوش استقبال کیااور ان کی پرفارمنس کو سراہا۔ ہدایتکار یورگس لینٹمول کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے ماہر سرجن کے گِرد گھوم رہی ہے جس کی ایک مریض انوکھی اور خطرناک بیماری میں مبتلا ہوتی ہے۔خطرناک شیطانی طاقت کے زیرِ اثر لڑکی کو بچانے کیلئے یہ سرجن اپنی تمام تر مہارت اورذہانت کا استعمال کرتا ہے تاہم ایسے ایسے واقعات پیش آتے ہیں کہ ڈاکٹر کا یقین کرنامشکل ہو جا تا ہے۔

(جاری ہے)

ایڈ گوئینی اور یورگس لینٹمول کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں معروف ہالی ووڈ اداکار کولن فیرل اور نکو ل کڈمین مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں بیری کوئیگن، رافے کیسیڈی، سنی سلجک،الیشیا سلوراسٹون اوربل کیمپ شامل ہیں۔خوف، ڈرامہ اور سنسنی سے بھرپور یہ سائیکلوجیکل فلم رواں سال ایلیمنٹ پکچرز کے تحت رواں سال27اکتوبر کو امریکی جبکہ 17نومبر کو برطانوی سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :