ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکامیں حملہ،ایک فوجی ہلاک

ایران دوسری داعش اورایک مجرم پولیس ریاست ہے،سربراہ امریکی سی آئی اے مائیک بومبیو

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 11:50

ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکامیں حملہ،ایک فوجی ہلاک
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2017ء) امریکی مرکزی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ مائیک بومبیو نے ایران کو آیت اللہ اور ان کے پاسداران انقلاب کے تحت دوسری داعش قرار دیا ہے اورانکشاف کیاہے کہ پاسداران انقلاب نے واشنگٹن میں ایک دہشت گرد حملے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں دھماکا خیز آلہ پھٹنے سے ایک امریکی فوجی ہلاک ہو گیا۔

عرب ٹی وی کے مطابق بومبیو کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تہران بالخصوص جوہری معاہدے کے حوالے سے ان کے آئندہ فیصلے کے اعلان سے قبل سامنے آیا ہے۔بومبیو نے ٹیکساس یونی ورسٹی میں اپنے خطاب میں کہا کہ ایران ایک مجرم پولیس ریاست ہے۔ ایرانی وزارت انٹیلی جنس اور پاسداران انقلاب اس مطلق العنان مذہبی آمریت کے نظام کے ہاتھوں میں کریک ڈاؤن کے آلہ کار ہیں۔

(جاری ہے)

مرکزی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ نے باور کرایا کہ پاسداران انقلاب مٴْرشد کے آگے جھکی ہوئی ہے اور وہ تباہ کن شہنشاہیت کی قیادت کرتے ہوئے مشرق وسطی میں اپنا رسوخ بڑھا رہی ہے۔بومبیو کے مطابق اگر شام یمن اور عراق میں ایران اور اس کے ایجنٹوں کی کارستانیوں کے نتیجے میں ہلاکتوں اور بربادی پر نظر ڈالی جائے تو یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ ایران مشرق وسطی میں غالب آنے والی قوت بننے کے لیے کوشاں ہے۔

بومبیو نے تہران کا موازہ داعش تنظیم کے ساتھ کرتے ہوئے کہا کہ ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا سپورٹر ہے۔امریکی مرکزی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ نے انکشاف کیا کہ پاسداران انقلاب نے واشنگٹن میں ایک دہشت گرد حملے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں دھماکا خیز آلہ پھٹنے سے ایک امریکی فوجی ہلاک ہو گیا۔