متحدہ عرب امارات ، شاہراہ امارات اور شیخ محمد بن زید روڈ پر نئی حد رفتارکا نفاذ کل سے ہو گا

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 14 اکتوبر 2017 11:50

متحدہ عرب امارات ، شاہراہ امارات اور شیخ محمد بن زید روڈ پر نئی حد رفتارکا ..
دبئی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-14اکتوبر 2017ء) مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دبئی کی شاہراہ امارات اور شیخ محمد بن زید میں گاڑیوں کی انتہائی رفتار 120کلو میٹر فی گھنٹہ سے کم کرکے 110کلو میٹر فی گھنٹہ کرنے کا نفاذ کل اتوار سے ہوگا۔

(جاری ہے)

روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور دبئی پولیس نے فیصلہ کیا تھا کہ ان شاہراہوں پر اتنہائی رفتار کم کی جائے گی۔ فیصلے کے نفاذ سے پہلے دونوں شاہراہوں پر آگاہی بورڈ نصب کر دئیے گئے ہیں۔دبئی پولیس نے کہا ہے کہ انتہائی رفتار کی کمی کا فیصلہ ڈرائیوروں کی سلامتی اور ٹریفک حادثات کی شرح کم کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :