فلسطینیوں میں مصالحت غزہ کو امداد کی فراہمی میں اہم قدم ہے،امریکا

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 12:07

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2017ء) امریکی وزارت خارجہ نے فلسطینی تنظیموں حماس اور فتح کے درمیان مصر کی زیرنگرانی طے پائے مصالحتی معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا فلسطینی دھڑوں میں طے پائے مصالحتی معاہدے کو غزہ میں انسانی صورت حال کی بہتری کے طور پر دیکھ رہا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ نے غزہ کی پٹی کا انتظامی کنٹرول فلسطینی اتھارٹی کو دینے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصالحتی معاہدہ اہم پیش رفت ہے جس کی مدد سے غزہ کی پٹی میں بحران کے شکار فلسطینیوں تک امداد کی رسائی کی راہ ہموار ہوگی۔واضح رہے کہ گاشتہ جمعرات کو حماس اور فتح نے یکم دسمبر تک غزہ میں تمام انتظامی امور قومی حکومت کو سپرد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :