مسلم لیگ (ن)کی قیادت نے ترقی کا عمل رُکنے نہیں دیا،رانا سکندر حیات

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 12:58

قصور۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے راہنماضلع کونسل قصورکے چیئرمین رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ ملکی ترقی شریف خاندان کے لئے سزا بن گئی‘ رکاوٹوں اور سازشوں کے باوجودمسلم لیگ (ن)کی قیادت نے ترقی کا عمل رُکنے نہیں دیا‘سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی پاکستانی عوام کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارپاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنماضلع کونسل قصورکے چیئرمین رانا سکندر حیات خاں نے اپنے ڈیرہ پر آئے ہوئے یونین کونسلزکے چیئرمینوں‘ وائس چیئرمینوں اورپارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین کو ملکی ترقی و خوشحالی ہضم نہیں ہورہی‘ مسلم لیگ (ن) کی قیادت اب بھی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہیں اس بات میں کوئی شک نہیں کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنے ہردورمیں جمہوری نظام کو مضبوط بنانے اور آئین کی بالادستی کیلئے بھرپور کردار ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :