میر پور خاص میں ہسپتال میں داخل مریضہ کے ساتھ زیادتی

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 12:55

میر پور خاص میں ہسپتال میں داخل مریضہ کے ساتھ زیادتی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14اکتوبر2017ء):میر پور خاص کے سول ہسپتال کے ٹرینی ڈسپینسر نے داخل مریضہ کے ساتھ زیادتی کی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میڈیکل وارڈ میں خاتون جو کئی روز سے داخل تھی تاہم ہسپتال کے ٹرینی ڈسپینسر نے اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے واقعہ کو جائزہ لیتے ہوئے ہسپتال کے 3ملازموں کو گرفتار کر کے مقدمہ بھی درج کر لیا ہے اور تینوں ملزموں پر دہشت گردی کی دفعات بھی عائد کی گئی ہیں ۔ تاہم ا س واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔ مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں