کراچی یونائیٹد یوتھ لیگ‘ لیاری ککری اکیڈمی کی ماریپور اکیڈمی کیخلاف کلین سوئپ

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 13:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2017ء) کراچی یونائیٹڈ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اور ایس سی بی کے تعاون سے جاری کراچی یوتھ لیگ 2017میں انڈر12،انڈر14اورانڈر16کے مقابلوں میں ماریپور بلوچ گراؤند پر لیاری ککری اکیڈمی نے تینوں کیٹگیریزحریف ماریپور اکیڈمی کو شکست سے دوچار کرکے کلین سوئپ کیا۔ جام اسٹیڈیم ملیر پر کھیلے گئے ملیر اکیڈمی اور اورنگی ٹاؤن اکیڈمی کے مابین تین میچوں میں 2-1سے ملیر اکیڈمی آگے رہی۔

انڈر12میں لیاری ککری اکیڈمی نے ماریپور اکیڈمی کیخلاف 12ویں منٹ میں حماد کے فیصلہ کن گول کی بدولت 1-0سے کامیابی اپنے نام کی۔حماد مین آف دی میچ رہے۔ انڈر14میں لیاری ککری اکیڈمی نے ماریپور اکیڈمی کو 2-0کی شکست سے دوچار کیا۔ سمیر نے 25ویں منٹ میں اپنی ٹیم کو برتری دلائی اور 4منٹ بعد شمس نے لیاری کی ٹیم کی برتری کو 2-0سے مستحکم کیا۔

(جاری ہے)

لیاری کے سمیر مردمیدان قرار پائے۔

انڈر16میں ایک بار پھر لیاری ککرز اکیڈمی کو حریف ماریپور اکیڈمی پر 2-0کی سبقت حاصل ہوئی۔ دونوں ہاف میں ایک ایک گول بنائے گئے۔بلال نے 27ویں اورمدثر نے 43ویں منٹ میں فاتح ٹیم کیلئے ایک ایک گول بنایا۔لیاری کے بلال میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ جام اسٹیڈیم ملیر پر کھیلے گئے تین میچوں میں انڈر 12میں ملیر اکیڈمی نے اورنگی ٹاؤن اکیڈمی کو 1-0سے ناکام کیا۔

میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول فاتح ٹیم کے شہاب نے 18ویں منٹ میں بنایا۔شہاب میچ کے بہترین کھلاڑی رہے۔ انڈر14میں اورنگی ٹاؤن نے اپنی پہلی ناکامی کا بدلہ لیا جب بلال کے زریعے کیے ہوئے گول کی بدولت ملیر اکیڈمی کو 1-0سے مات دی۔ملیر کے علی اصغر بیسٹ پلیئر کے حقدار بنے۔انڈر 16میں فیصلہ کن میچ میں ملیر اکیڈمی نے اپنے دوسرے میچ کی ناکامی کی تلافی کرتے ہوئے اورنگی ٹاؤن اکیڈمی کو باآسانی 3-0کی ہزیمت سے دوچار کیا۔فاتح ٹیم کیلئے وحید نے 5ویں منٹ میں اپن ٹیم کیلئے گول اسکورنگی کا آغاز کیا ابعدازاں رضوان نے 16ویں اور نعمان نے 20ویں منٹ میں ایک ایک بار گیند کو جال میں ڈالا۔وحید کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :