یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ سارے سیاستدان چور ہیں ‘

بعض ناعاقبت اندیش گمراہی پھیلاتے ہیں‘ ان کی باتوں میں نہیں آنا چاہیے ‘عوام کے مقدر کا فیصلہ چند لوگ نہیں کریں گے ‘ پاکستان کے فیصلے بند کمروں میں نہیں ہوں گے ‘ آمرانہ دور میں سیاسی جماعتوں کو توڑا گیا اور کنگز پارٹیز بنائی گئیں، امریکہ اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے ہم ڈو مور نسخے کے لئے تیار نہیں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا پاکستان ریلویز سکول کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 14:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ سارے سیاستدان چور ہیں ‘ بعض ناعاقبت اندیش گمراہی پھیلاتے ہیں‘ ان کی باتوں میں نہیں آنا چاہیے ‘عوام کے مقدر کا فیصلہ چند لوگ نہیں کریں گے ‘ پاکستان کے فیصلے بند کمروں میں نہیں ہوں گے ‘ آمرانہ دور میں سیاسی جماعتوں کو توڑا گیا اور کنگز پارٹیز بنائی گئیں۔

امریکہ اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے ہم ڈو مور نسخے کے لئے تیار نہیں۔وہ ہفتہ کو پاکستان ریلویز سکول کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کر رہے تھے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہمیں افواہیں اور مایوسی پھیلانے والوں کی باتوں میں نہیں آنا۔ تاثر دیا جا رہا ہے کہ سارے سیاستدان چور ہیں۔

(جاری ہے)

عوام کو اپنی پسند کی جماعت کو ووٹ دینے کا حق ہے۔ ہمیں ووٹ کے اس حق کا بھی دفاع کرنا ہے۔

بعض ناعاقبت اندیش گمراہی پھیلاتے ہیں۔ ان کی باتوں میں نہیں آنا ہے۔ جب ملک کو آگے لے کر جاتے ہیں تو اس کی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے۔ جو پاکستان کو نقصان پہنچائے گا اس کی خیر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس بہترین فوج اور طاقتور عدلیہ ہے۔ پارلیمنٹ اور دیگر اداروں میں اکثریت اچھے لوگوں کی ہے۔ ٹی وی دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ آج کل حالات بہت خراب ہیں۔ عوام کے مقدر کا فیصلہ چند لوگ نہیں کریں گے۔ پاکستان کے فیصلے بند کمروں میں نہیں ہوں گے۔ امریکہ اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے۔ ہم ڈو مور سننے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ آمرانہ دور میں سیاسی جماعتوں کو توڑا گیا اور کنگز پارٹیز بنائی گئیں۔