Live Updates

نیب کا دائرہ کار آرمی اور عدلیہ تک وسیع کرنے کی ضرورت نہیں ہے ‘

نیب ملکی خزانے کو لوٹنے والوں کا احتساب کرنے میں ناکام رہی ‘ کرپشن کے ناسور نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے‘ انسداد کرپشن کیلئے بے لاگ احتساب اور کڑے نظام کی ضرورت ہے، نیب اپنا کام دیانتداری ‘ پسند اور ناپسند سے بالاتر ہو کر کرے،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 14:43

نیب کا دائرہ کار آرمی اور عدلیہ تک وسیع کرنے کی ضرورت نہیں ہے ‘
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اکتوبر2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہاہے کہ نیب کا دائرہ کار آرمی اور عدلیہ تک وسیع کرنے کی ضرورت نہیں ہے ‘ نیب ملکی خزانے کو لوٹنے والوں کا احتساب کرنے میں ناکام رہی ‘ کرپشن کے ناسور نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے‘ انسداد کرپشن کیلئے بے لاگ احتساب اور کڑے نظام کی ضرورت ہے۔

نیب اپنا کام دیانتداری ‘ پسند اور ناپسند سے بالاتر ہو کر کرے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ نیب میں اصلاحات لانے کی ضرورت ہے۔ نیب کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہو گا۔ کرپشن کے ناسور نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ انسداد کرپشن کیلئے بے لاگ احتساب اور کڑے نظام کی ضرورت ہے۔ نیب ملکی خزانے کو لوٹنے والوں کا احتساب کرنے میں ناکام رہی۔ عدالتی احکامات کے باوجود نیب کی کارروائیاں نہ کرنے کی مثالیں موجود ہیں۔ نیب اپنا کام دیانتداری ‘ پسند اور ناپسند سے بالاتر ہو کر کرے۔ نیب کا دائرہ کار عدلیہ اور آرمی تک وسیع کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات