اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2017ء کے امتحانات 17۔اکتوبر کو شروع ہوں گے

ملک کے مختلف حصوں میں850۔امتحانی مراکز قائم کردئیے گئے ہیں ،ْ امتحانات کی نگرانی کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 14:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اکتوبر2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹربہار 2017ء کے میٹرک ،ْ اے ٹی ٹی سی ،ْ پی ٹی سی ،ْ سی ٹی اور بی ایڈ )اولڈ(پروگرامز کے فائنل امتحانات 17۔اکتوبر سے ملک بھر میں ایک ساتھ شروع ہوں گی،ْ اسی طرح ایف اے ،ْ ایف ایس سی ،ْ اے ڈی ای ،ْ بی ایڈ)نیو(،ْ بی اے ُ بی بی اے ،ْ بی ایس پروگرامز کے امتحانات 30۔

اکتوبر سے شروع ہوں گے۔طلبہ و طالبات کو رول نمبر سلپ ارسال کردئیے گئے ہیں اور تمام امیدواروں کے رول نمبر سلپس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی فراہم کئے گئے ہیں۔وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی خصوصی ہدایت پر طلبہ و طالبات کو قریب ترین مقامات پر امتحانات میں شرکت کی سہولت فراہم کرنے کے لئے شعبہ امتحانات نے ضلع اور تحصیل سطح پر 850۔

(جاری ہے)

امتحانی مراکز قائم کردئیے ہیں۔ وائس چانسلر کی واضح احکامات پرامتحانات کے نظام کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے امتحانی مراکز میں سخت نگرانی کا نظام بھی نافذ کردیا گیا ہے اور اس ضمن میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔وائس چانسلر کی ہدایت پر امتحانی مراکز میں طلبہ کو ہر قسم کی ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق اُمیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کمرہ امتحان میں پہنچنے سے پہلے رول نمبر سلپ پر درج ہدایات غور سے پڑھیں۔ ایسا کرنا خود اُن کے لئے بہت مفید ثابت ہو گا۔ علاوہ ازیں طلبہ و طالبات کو فائنل امتحان میں شرکت کے لئے نادرا کا جاری کردہ قومی شناختی کارڈ بھی اپنے ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔