سابق صدر پرویز مشرف نے پاک سری لنکا پہلا ون ڈے سٹیڈیم میں دیکھا

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس آرہی اسکوصرف لاہور تک محدود نہ رکھا جائے،انٹرنیشنل کرکٹ کراچی میں بھی ہونی چاہئے،پرویز مشرف

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 15:01

سابق صدر پرویز مشرف نے پاک سری لنکا پہلا ون ڈے سٹیڈیم میں دیکھا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اکتوبر2017ء) سابق صدر جنرل(ر)پرویز مشرف پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ دیکھنے دبئی اسٹیڈیم پہنچے۔اس موقع پر گفتگو میں انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس آرہی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم ان کا کہنا تھا کہ اسے صرف لاہور تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ انٹرنیشنل کرکٹ کراچی میں بھی ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ون ڈے ٹیم کے نوجوا ن کرکٹرز اچھا کھیل رہے ہیں اور توقع ظاہر کی کہ پاکستان سری لنکا کے خلاف یہ سیریز جیت لے گا۔ واضح رہے کہ سابق صدر جنرلپرویز مشرف آجکل دبئی میں مقیم ہیں۔