سمندری طوفان خانن کے جنوبی چین پہنچنے کے پیش نظر ٹرین سروسز معطل کردی گئی

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 15:23

ہائی کویو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اکتوبر2017ء) توقع ہے کہ سال رواں کے 20ویں سمندری طوفان(خانن) کے روان ہفتے جنوبی چین کے ہائی نان یا گوانگ ڈونگ صوبوں سے ٹکرانے کے نتیجے میں ٹرین سروسز متاثر ہوں گی،خلیج شیونگ جو جو ہائی نان کے جزیرا نما صوبے کو چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ سے ملاتی ہے پر یوی ہائی ٹرین اور وھیکل فیری ہفتے کی شام ہوا کی رفتار 24.5سے 36.9فی سیکنڈ ہونے کے امکان کے پیش نظر ہفتے کی صبح سے معطل کردی گئی۔

(جاری ہے)

یوی ہائی رویلوے اور ہائی نان میری ٹائم سیفٹی ایڈمنسٹریشن نے تصدیق کی ہے کہ ہائی نان کے ساحلی تفریحی مقام سانیا اور بیجنگ کے درمیان چلنے والی مسافر ٹرینیں متاثر ہوں گی۔14اکتوبر سے 17اکتوبر تک ہائی نان کے دارلحکومت ہائی کویو یا ثانیا اور شنگھائی ، چنگشاہ ،جنگ جو،چانگ چن اورہربن شہروں کے درمیان خلیج کے دونوں طرف ٹرین سروسز معطل رہے گی۔

متعلقہ عنوان :