موسم میں تبدیلی کے ساتھ ہی لنڈے بازاروں میں رش

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 16:18

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2017ء) موسم میں تبدیلی کے ساتھ ہی لنڈے کی دکانوں پر گاہکوں کا رش شروع ہوگیا ،غریب عوام سردی سے بچائو کیلئے لنڈے سے خریداری کرنے پر مجبور ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزہونیوالی موسم سرماکی پہلی بارش سے موسم میں نمایاں تبدیلی آگئی ہے لوگ سردی سے بچائو کیلئے گرم کپڑوں کی خریداری کرنے میں مصروف ہوگئے ہیں مہنگائی اور غربت کیوجہ سے لوگ نئے گرم ملبوسات خریدنے سے قاصر ہیں سستی خریداری کیلئے لنڈے بازار کا رخ کررہے ہیں لوگوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی اتنی زیادہ ہوگئی ہے کہ روٹی پوری نہیں ہوتی دو ماہ کی سردی کیلئے گرم لباس کیسے خریدیں مجبور ا لنڈا بازار سے خریداری کرکے اپنے بچوں کا تن ڈھانپ رہے ہیں لنڈا بازار بھی ایک سہولت اور نعمت سے کم نہیں۔

لنڈے بازار میں خریداری کیلئے آنیوالی زیادہ تعداد خواتین کی دیکھی گئی جو اپنے بچوں کیلئے ملبوسات پسند کررہی تھیں ادھر لنڈے بازار کے دکانداروں کا کہنا ہے کہ سردی کی شروعات ہیں نیا مال کھولا ہے جس میں صاف اور اچھے ملبوسات نکل رہے ہیںجو معمولی قیمت پر لوگ خرید رہے ہیں چند سو روپے میں خاندان بھرکے ملبوسات میسر آنا بھی اس دور میں غنیمت ہے ۔

متعلقہ عنوان :