لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ مرتب کر لی گئی'

چیف جسٹس منصور علی شاہ سمیت 45 ججز کی سنیارٹی برقرار ' توسیع پانے والے 5 ججز کی سنیارٹی میں اضافہ

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 16:25

لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ مرتب کر لی گئی'
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اکتوبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ مرتب کر لی گئی' چیف جسٹس منصور علی شاہ سمیت 45 ججز کی سنیارٹی برقرار جبکہ توسیع پانے والے 5 ججز کی سنیارٹی میں اضافہ کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے سات ججز کو عہدوں سے فارغ کرنے کی سفارش کے بعد عدالت عالیہ کے ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ مرتب کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نئی سنیارٹی فہرست کا اطلاق آئندہ ماہ سے ہوگانئی سنیارٹی میں ججز کی تعداد کم ہو کر 50 رہ گئی ہے۔ جبکہ خالی آسامیاں 10 ہوگئی ہیں۔ نئی سنیارٹی لسٹ میں چیف جسٹس سید منصور علی شاہ سمیت 45 ججز کی سنیارٹی برقرار رہی ہے جبکہ توسیع پانے والے 7 میں سے 5 ججز کی سنیارٹی میں اضافہ ہوا۔ تین درجے اضافے کے ساتھ جسٹس اسجد جاوید گورال 46 ویں، جسٹس طارق سلیم شیخ 47 ویں اور جسٹس جواد حسن 48 ویں نمبر پر ہیں۔ جسٹس مزمل اختر شبیر کی سنیارٹی میں 4 درجہ اضافہ ہونے کے بعداب وہ 49 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ جسٹس چوہدری عبدالعزیز کی سنیارٹی میں 7 درجے اضافے کے بعد 50 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔