نیلم جہلم ہا ئیڈرل پراجیکٹ کیلئے دریا کا پانی روکنے سے پہلے مظفرآباد کے عوام کو درپیش ماحولیاتی خطرات کا تدارک واٹر سپلا ئی و سیوریج کا ایشو ہر صورت میں حل کرنا ہو گا ‘بصورت دیگر پیپلز پارٹی پوری قوت کے ساتھ احتجاج کا آغاز کرے گی

پیپلز پارٹی ضلع مظفرآباد کے صدر سابق وزیر اطلاعات بازل علی نقوی کی میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 16:28

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع مظفرآباد کے صدر سابق وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ سید بازل علی نقوی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم ہا ئیڈرل پراجیکٹ کے لیے دریا کا پانی روکنے سے پہلے مظفرآباد کے عوام کو درپیش ماحولیاتی خطرات کا تدارک واٹر سپلا ئی و سیوریج کا ایشو ہر صورت میں حل کرنا ہو گا بصورت دیگر پیپلز پارٹی پوری قوت کے ساتھ احتجاج کا آغاز کرے گی ‘شہریان مظفرآباد کو ماحولیاتی زلزلے اور پا نی کے بحران سیوریج کے طوفان کی نذر نہیں ہونے دیا جا ئے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پیپلز سیکرٹریٹ میں میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ یہ بہت بڑی بدقسمتی ہے حکومت اور ادارے سوئے ہو ئے ہیں واپڈہ پراجیکٹ کے آغاز کی تیاریاں کر چکا ہے دریا کا پانی روکے جانے کے بعد ماحولیات کا بڑا سیلاب آئے گا سیوریج کا مسلئہ پیدا ہو گا اور پا نی کا بحران ہو جائے گا اس حوالے سے تاحال کسی طرح کے پیشگی اقدامات نہیں کئیے گئے ہیں یہ ضلع مظفرآباد کے عوام کی زندگیوں کا معاملہ ہے مستقبل کی نسلوں کا سوال ہے نواز شریف لابی نے مظفرآباد کے عوام کے لیے کچھ بھی نہیں کیا سب نعرے دعوے ہوائی نکلے ہیں اسلام آباد خاقان سرکا ر نے اپنے نا اہل آقا نواز شریف کے دباؤ پر واپڈہ کو ہر حال میں نیلم جہلم پر اجیکٹ سے بجلی کی پیداوار شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے واپڈہ منصوبے کے آغاز کے لیے دریا کا رخ مو ڑنے کی تیاری کر چکا ہے اگر اس کے بدلے دریا سے مظفرآباد کو عوام کی ضروریات کے مطابق پانی کو رواں رکھنے سیوریج کا محفوظ نظام کرنے سمیت ماحولیاتی خطرات کے تدارک کے لیے کچھ بھی نہیں کیا گیا ہے اور 16نومبر کو واپڈہ دریا کا رخ موڑ کر بجلی پیداوار کا پہلا تجربہ کرنے جا رہا ہے ہم حکمر انوں اور واپڈہ کو انتبا ہ کرتے ہیں اس وقت تک دریا کا پانی روکنے کا سوچے بھی نہ جب تک وہ سارے اقدامات جو نا گزیر ہیں ان پر عملدرآمد نہیں کیا جا تا ہے ۔