آزاد کشمیر عدالت العالیہ نے مظفرآباد ضلعی انتظامیہ پولیس کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت منظور کیلئے منظور کر لی

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 16:28

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اکتوبر2017ء) آزاد کشمیر عدالت العالیہ نے مظفرآباد ضلعی انتظامیہ پولیس کے خلاف توہین عدالت کی درخواست منظور کرتے ہو ئے نوٹس جاری کیا ہے عدالت کے احکامات پر عملدرآمد کیو ں نہیںکیا گیا خواجہ غلام محمد نے عدالت العالیہ میں درخواست دائر کی عدالت کے فیصلے حکم امتنائی کے باوجود سیری درہ ان کے کر ش پلانٹ کو بند کرنے کو کوشش اور کمپینی کے ملازم کو گرفتار کرکے توہین عدالت کا ارتکاب کیا گیا ہے جس کے مرتکب انتظامیہ پولیس آفیسران کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جا ئے ،عدالت نے ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے خواجہ غلام محمد کے وکیل ہارون مغل ایڈووکیٹ نے بتایا سپریم کورٹ نے کمسر اورماکڑی کریش پلانٹ بند کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ سیری درہ اس علاقے کی حدود میں نہیں آتا ہے خواجہ غلام محمد نے دو کروڑ کا کریش پلانٹ لگایا عدالت العالیہ کے فیصلہ کے باوجود انتظامیہ اور پولیس کے آفیسران نے مداخلت کرتے ہوئے اپنی حدودسے تجاوز کیا جن کے خلاف کاروائی کا حکم دیا جا ئے خواجہ غلام محمد نے میڈیا کو بتایا بعض عناصر لارنس پور اور دیگر بیرون آزاد کشمیر کریش مالکان سے ملے ہوئے ہیں اور یہاں تمام تر قانون ضابطے کے مطابق تنصب کردہ کرش پلانٹ کو متاثر کر کے مظفرآباد کے عوام کے لیے معیاری اور ارزاں نرخوں پر بجری کی فراہمی نہیں کرنے دی جا رہی حکومت صورتحال کو نوٹس لے خود ضلعی انتظامیہ کے ماتحت آفیسران نے ان پلانٹ کا معائینہ کیا اور رپورٹ دی یہ پلانٹ ممنوعہ علاقے کی حدود میں نہیں آتا ہے عدالت العالیہ کے احکامات کے باوجود جو آفیسران اس میں ملوث ہیں ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا ئے

متعلقہ عنوان :