بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر مختلف سیکٹروں میں بلا اشتعال فائرنگ ، پاکستانی فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 16:45

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر مختلف سیکٹروں میں بلا اشتعال فائرنگ ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2017ء) بھارتی فوج نے لائن آف کنٹڑول پر مختلف سیکٹروں پر بلا اشتعال فائرنگ کی ، کراسنگ پوائنٹ پر سیاحوں کو بھی نشانہ بنایا، پاکستانی فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جوابدیا گیا جس سیدشمن کی توپیں خاموش ہو گئیں، بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہفتہ کو بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر نکیال، ستوال سیکٹراور راولاکوٹ پونچھ کراسنگ پوائنٹ پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا ۔

بھارتی فوج کی فائرنگ سے 6سالہ بچی سمیت 2افراد زخمی ہو گئے۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو شدید نقصان پہنچا۔آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارتی ہتھکنڈے کشمیریوں کو ظلم کے خلاف جدوجہد سے نہیں روک سکتے۔

متعلقہ عنوان :