Live Updates

عمران خان کو چور دروازے سے اقتدار چاہیے‘جمہوریت میں حکومت عوام کے ووٹوں سے ملتی ہے،ساجدہ وسیم

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 17:49

لاہور۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2017ء) مسلم لیگ(ن) خواتین ونگ یوتھ کی جنرل سیکرٹری ساجدہ وسیم ملک نے کہا ہے کہ عمران خان کو چور دروازے سے اقتدار چاہیے۔جمہوریت میں حکومت عوام کے ووٹوں سے ملتی ہے،2018کے عام انتخابات کے بعد کے پی کے بھی عمران کے ہاتھوں سے جاتا رہے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز داروغہ والا میں یوتھ ونگ کے نئے عہدیداروں کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اقتصادی راہداری دونوں ملکوں اور پورے خطے کے استحکام میں اہم سنگ میل ہے،پاک چائنا اقتصادی راہداری کے 90 فیصد منصوبوں پر کام شروع ہو چکا ہے جبکہ عمران خان لاہور کے شہریوں کو اورنج لائن میٹرو ٹرین سے محروم کرنے کے درپے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :