کراچی ،رینجرز کی خفیہ اطلاع پر لیاقت آبادمیں کارروائی ،مکان میں زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ اور ایمونیشن برآمد

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 17:52

کراچی ،رینجرز کی خفیہ اطلاع پر لیاقت آبادمیں کارروائی ،مکان میں زیر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2017ء) پاکستان رینجرز سندھ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے لیاقت آباد سے زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرلیا ہے ۔ترجمان پاکستان رینجرز کے مطابق سپلنڈڈ اسکول شریف آباد لیاقت آباد کے قریب ایک پلاٹ پر انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کی گئی جس کے دوران پلاٹ میں زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

برآمد کیے گئے اسلحہ میں ایک عدد رائفل 9 ایم ایم،ایک عدد رائفل 7 ایم ایم بمعہ 6 عدد میگزین،ایک عدد 8 ایم ایم رائفل بمعہ 4 عدد میگزین،2 عدد میگزین 22 بور،2عدد میگزین 9 ایم ایم پستول،مختلف اقسام کے 365 راونڈز شامل ہیں ۔پاکستان رینجرز نے عوام سے اپیل ہے کہ وہ دہشت گردی کی روک تھا م کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں اور مشکوک سرگرمی میں ملوث عناصر کی اطلاع فور ی طور پر رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔

متعلقہ عنوان :