اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے سر عام ووٹ کے تقدس کو پامال کر دیا

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 17:45

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے سر عام ووٹ کے تقدس کو پامال کر ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14اکتوبر2017ء) :اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے اپنے حلقے کے کچھ لوگوں سے بات کرتے لوگوں کے قیمتی ووٹ کے بارے میں نا زیبا الفاظ کا استعمال کیا ہے ا ور ووٹ کی حرمت کو پامال کرتے ہوئے ایسے الفاظ استعمال کئے ہیں جو ان کی حلقے کے لوگوں کو نا گوار گزر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلز پارٹی جو ووٹ کی طاقت پر اعتماد رکھتی ہے اور آغا سراج درانی کے ووٹ کے بارے میں نا زیبا الفاظ پیپلز پارٹی کو مشکل میں ڈال میں سکتی ہے ۔

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ میں لوگوں سے ذاتی تعلقات رکھتا ہوں اور ووٹ پر تھوکتا بھی نہیں ہوں چند ایک ایسے نا زیبا الفاظ ہیں جن کو بیان نہیں کیا جا سکتا ۔ آغا سراج درانی کے ووٹ کے بارے ان الفاظ کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جا رہی ہے اور ان کے حلقے کے لوگوں کی جانب سے آغا سراج درانی پر تنقید کی جا رہی ہے مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں۔

متعلقہ عنوان :