فرانس کی سابق وزیر ثقافت اٴْودرے آزٴْولے یونیسکو کی نئی سربراہ منتخب

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 18:00

پیرس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2017ء) فرانس کی سابق وزیر ثقافت اٴْودرے آزٴْولے کو اقوام متحدہ کے تعلیمی، ثقافتی اور سائنسی ادارے یونیسکو کی نئے سربراہ کے طور پر منتخب کر لیا گیا ہے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق ابتدائی رائے شماری میں وہ دوسرے نمبر پر تھیں۔

(جاری ہے)

اس رائے شماری میں یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کی 58 رکن ریاستیں شریک تھیں۔ بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی اس ادارے کی موجودہ ڈائریکٹر جنرل ایرینا بوکوفا کی مدت 15 اکتوبر کو مکمل ہو جائے گی۔ کامیاب امیدوار کی توثیق دس دسمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کی جائے گی۔ یونیسکو کے نئے سربراہ کا انتخاب ایسے وقت میں ہوا ہے۔ جب امریکا اور اسرائیل نے یونیسکو سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :