گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کا سلمان غنی کے بہنوئی کے انتقال پر اظہار افسوس

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 18:10

گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کا سلمان غنی کے بہنوئی کے انتقال پر اظہار افسوس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2017ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے معروف صحافی ، تجزیہ نگار اور ایگزیکٹو گروپ ایڈیٹر دنیانیوز سلمان غنی کے بہنوئی ڈاکٹر ساجد بشیر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے -اپنے تعزیتی پیغام میں گورنر پنجاب نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ور لواحقین کو یہ صدمہ صبر اور استقامت سے برداشت کرنے کی تو فیق عطا فرمائے ۔