گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کا ایگزیکٹو گروپ ایڈیٹر دنیانیوز سلمان غنی کے بہنوئی ڈاکٹر ساجد بشیر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 18:42

گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کا ایگزیکٹو گروپ ایڈیٹر دنیانیوز ..
لاہور۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2017ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے معروف صحافی ، تجزیہ نگار اور ایگزیکٹو گروپ ایڈیٹر دنیانیوز سلمان غنی کے بہنوئی ڈاکٹر ساجد بشیر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،اپنے تعزیتی پیغام میں گورنر پنجاب نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ا ور لواحقین کو یہ صدمہ صبرو استقامت سے برداشت کرنے کی تو فیق عطا فرمائے -