نواز شریف کے ویژن کی وجہ سے ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے‘ ریاض الحق جج

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 19:23

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے مرکزی رہنما چودھری ریاض الحق جج نے کہاہے کہ نواز شریف کے ویژن کی وجہ سے ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے ،موجودہ وزیر اعظم اپنے قائد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک کو خوشحال بنانے کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں ۔ان خیالات کاا ظہار انہوںنے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر لیگی صوبائی رہنماء چوہدری فیاض ظفر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

چودھری ریاض الحق جج نے کہا کہ موجود حکومت کو بس ایک ہی فکر ہے کہ کسی بھی طرح ترقی کاپہیہ رکنے نہ پائے جس کے لئے موجود وزیر اعظم میاں نواز شریف کے ویژن کو سامنے رکھتے ہوئے آگے بڑھتے جا رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ سی پیک پوری قوم کی آرزو ہے جس کے لئے ہر ادارہ نے اپنی اپنی بساط اور ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے کام کیا ہے جس کی وجہ ہے ہمارے دوست ملک چین کو بھی ہم پر اعتما د ہے اور ا س اعتما دمیں اضافہ ہوا ہے تاہم اورنج ٹرین کا معاملہ عدالت میں ہے جس پر رائے زنی کرناکسی بھی طور مناسب نہیںہے مسلم لیگ (ن)کی قیادت عدالت کے فیصلہ کی منتظر ہے اس فیصلہ کی روشنی میں ہی اورنج ٹرین کے بارے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :