آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محمکہ موسمیات

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 19:27

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2017ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ر ہاہے۔ ہفتہ کو ملک کے گرم ترین مقامات کے ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق مٹھی، تربت میں درجہ حرارت43، لسبیلہ 42، سبی، شہید بینظیرآباد ، حیدرآباد، چھور اور دادو میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :