زرعی یونیورسٹی نے ایم بی اے سیلف فنانس کا داخلہ شیڈول جاری کردیا

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 19:27

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2017ء)زرعی یونیورسٹی پشاور نے ایم بی اے اور ایم اے رورل سوشیالوجی سیلف فنانس کے داخلہ شیڈول کا اعلان کردیا‘ ڈائریکٹر سیلف فنانس ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ پروفیسر ڈاکٹر محمدجمال خان کے اعلامیہ کے مطابق داخلہ فارم جع کرنے کی آخری تاریخ 23اکتوبرمقرر کی گئی ہے میرٹ لسٹ 25اکتوبر کو جاری ہوگی داخلے 26اکتوبر سے شروع ہونگے جبکہ کلاسز کاآغاز یکم نومبر سے کیاجائیگا۔