سکھر میں خالد خان بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 19:57

سکھر۔14اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2017ء) سکھر میں خالد خان تیسرا بیڈ منٹن ٹورنامنٹ منعقد ہوا، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ٹورنامنٹ کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے سکھرچیمبر آف کامرس کے سابق سینئر نائب صدر ،ملک فلاحی جماعت کے بانی ملک محمد رضوان الحق نے کہا کہ بیڈ منٹن کے فروغ کیلئے حکومت سطح پر اقدامات کئے جائیں اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ہر ضلع میں ٹورنامنٹ کا انعقاد کرایا جائے تاکہ کھلاڑیوں کو ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آسکے ، انہوںنے کہا کہ بیڈ منٹن ایک اچھا کھیل ہے سکھر میں اس کھیل کے کھلاڑیوں کی بہت بڑی تعداد موجود ہے کھلاڑی محنت و لگن کے ساتھ اپنے کھیل پر توجہ دیکر ملک و قوم کا نام روشن کریں ملک محمد رضوان الحق نے کہا کہ بیڈ منٹن سمیت دیگر کھیلوں کی سرگرمیاں انسانی صحت نشورنما کیلئے بہت ضروری ہیں کھیلوں کے فروغ سے سماجی برائیاں ختم کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :