ڈی جی خان، خادم پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ سکیم کے تحت ڈویژنل محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام کبڈی میچ کا انعقاد

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 19:58

ڈی جی خان۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2017ء) خادم پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ سکیم کے تحت ڈیرہ غازیخان میں ڈویژنل محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام کبڈی میچ کا انعقاد کیاگیا جس میں ڈیرہ اور مظفرگڑھ اضلاع کی ٹیموں نے حصہ لیا اور میچ برابر رہا․ ڈویژنل سپورٹس آفیسر جمشید اقبال نے بتایاکہ اس طرح کے مقابلے ہفتہ وار بنیاد پر کرائے جائیں گے تاکہ کھیلوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کو صحتمندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کیاجا سکے ․ مہمان خصوصی سماجی شخصیت محمد حنیف پتافی نے کامیاب کھلاڑیو ںمیں انعامات تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :