بہن بھائی کو کچلنے والے ٹریلر ڈرائیور کیخلاف کلر کہار پولیس نے مقدمہ درج

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 20:38

چکوال ۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2017ء) بہن بھائی کو کچلنے والے ٹریلر ڈرائیور کیخلاف کلر کہار پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

پٹرولنگ پولیس کے اے ایس آئی عامر علی نے بتایا کہ ایکسیڈنٹ کی اطلاع ملتے ہی وہ موقع پر پہنچا تو پتا چلا کے موٹر سائیکل نمبر RIC 9436 پر دونوں بہن بھائی حمزہ ارشد اورسمیعہ بھون اڈے کی طرف جا رہے تھے کہ ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے ان کو ٹکر ماری جس سے وہ گر گئے اس دوران پیچھے سے ٹریلر نمبرTLR 92جس کو نامعلوم ڈرائیور نہایت تیز رفتاری سے چلاتے ہوئے آیا اور اس نے حمزہ اور سمیعہ کو کچل دیا، 20 سالہ حمزہ موقع پر جاں بحق جبکہ اس کی ہمشیرہ ہ سمعیہ شدید زخمی ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :