گلشن معمار سے 4روز قبل پر اسرار طور پر گم ہونے والے دو نوجوانوں کا پتہ نہ چل سکا ، اہل خانہ شدید پریشان ، اغواہ کا خدشہ

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 20:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2017ء) گلشن معمار سے 4روز قبل پر اسرار طور پر گم ہونے والے دو نوجوانوں کا پتہ نہ چل سکا ، اہل خانہ شدید پریشان ، اغواہ کا خدشہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق؛ گلشن معمار سے چار وز قبل پر اسرار طورپر اچانک گم ہوجانے والے دو نوجوانوں عامر ببر، نصیر عرف پپو چھجڑو گم ہوگئے تھے جن کا تا حال کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے ، ان کے گم ہونے کی درخواست ان کے اہل خانہ نے گلشن معمار تھانے کی پولیس کو جمع کرائی تھی لیکن پولیس نے کوئی مدد نہیں کی، اس سلسلے میں عامرکی والدہ حسینہ بی بی نے بتایا کہ مجھے شک ہے کے ہمارے نوجوانوں کو کسی نے اغواہ کیا ہے، جبکہ نصیر عرف پپو کے بھائی وزیر حسین چھجڑ و نے آئی جی سندھ ، ڈی جی رینجرز سے اپیل کی کہ خدارا میرے بھائی کی تلاش میں پولیس ہماری مدد کرے ، انہوں نے کہا کہ میرے بھائی کے اچانک گم ہوجانے کے باعث میری والدہ صدمے میں بیمار ہوگئی ہیں جس کو بار بار بیہوشی کے دورے پڑ رہے ہیں ، پر اسرار طور پر گم ہوجانے والے نوجوانوں کے والدین نے مزید بتایا کہ دونوں نوجوان آپس میں دوست ہیں گھر سے 11 تاریخ کے شام کو نکلے تھے اب تک واپس نہیں آئے ہم نے جگہ جگہ دوستوں رشتہ داروں سے پوچھا لیکن کہیں سے بھی پتہ نہیں چل سکا ہے ،ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :