فیصل آباد، بیس سالہ نو جوان نے نہر میں کود کر خود کشی کر لی

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 20:40

فیصل آباد، بیس سالہ نو جوان نے نہر میں کود کر خود کشی کر لی
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2017ء) بیس سالہ نو جوان نے نہر میں کود کر خود کشی کر لی ، ریسکیو ٹیم نے نعش پولیس کے حوالے کر دی ، تفصیلات کے مطابق سمندری روڈ پر کینال پارک میں واقع گول مسجد کے قریب صدیق نگر گلی نمبر3جھنڈا پیر روڈ وارث پورا کے رہائشی بیس سالہ نو جوان عارف ولد غلام رسول نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر نہر میں کود کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لای ، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر خود کشی کر نے والے نو جوان کی نعش نہر سے نکال کر پولیس کے حوالے کر دی تا کہ قانونی کارروائی مکمل کی جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :