Live Updates

فواد چوہدری کو شفقت محمود کی جگہ تحریک انصاف کا نیا انفارمیشن سیکرٹری بنا دیا گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 14 اکتوبر 2017 20:25

فواد چوہدری کو شفقت محمود کی جگہ تحریک انصاف کا نیا انفارمیشن سیکرٹری ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14اکتوبر2017ء) فواد چوہدری کو شفقت محمود کی جگہ تحریک انصاف کا نیا انفارمیشن سیکرٹری بنا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی عہدوں پر نئی تعیناتیوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں فواد چوہدری کو اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ فواد چوہدری کو تحریک انصاف کا ایکٹنگ انفارمین سیکرٹری بنا دیا گیا ہے۔ اس سے قبل یہ عہدہ رکن قومی اسمبلی شفقت محمود کے پاس تھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات