وفاق حیدرآباد یونیورسٹی، کے 4، گرین لائن اور سرکلر ریلوے سمیت اپنے شروع کردہ منصوبے وقت پر مکمل کرے گا،وزیراعظم

کراچی اورسندھ کی ترقی کیلئے وفاق اپنا کردار اورتعاون ادا کرتا رہیگا جس کیلئے وفاق کسی پر انحصار نہیں کریگا ، عوام کو بلا تفریق سہولتیں فراہم کی جائینگی، گورنرہائوس میں اجلاس سے خطاب

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 20:56

وفاق حیدرآباد یونیورسٹی، کے 4، گرین لائن اور سرکلر ریلوے سمیت اپنے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ وفاق حیدرآباد یونیورسٹی، کے 4، گرین لائن اور سرکلر ریلوے سمیت اپنے شروع کردہ منصوبے وقت پر مکمل کرے گا۔وہ ہفتہ کو گورنرہائوس میںکراچی میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔اجلاس میں گورنر سندھ محمد زبیر، میئر کراچی وسیم اختر، ایم ڈی واٹربورڈ ہاشم رضا سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے شرکا کو کراچی سمیت سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا اور منصوبوں سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا جبکہ وزیراعظم کو بالخصوص کراچی پورٹ کی حدود میں نئے منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختر نے وزیراعظم شاہد خاقان کراچی پیکج، حیدرآباد یونیورسٹی، کے 4، گرین لائن اور سرکلر ریلوے پر عمل درآمد سے متعلق گفتگو کی جس پر وزیراعظم نے ان پروجیکٹس کی جلد از جلد تکمیل کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کراچی پیکیج کے حوالے سے میئرکراچی وسیم اختر کو یقین دہانی کرائی کہ کراچی پیکج بھی جلد کراچی والوں کو مل جائے گا جس سے کراچی کے شہری مسائل کے حل تلاش کیے جائیں گے اور انہیں دور کیا جائے گا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کراچی، سندھ کی ترقی کے لیے وفاق اپنا کردار اورتعاون ادا کرتا رہے گا جس کے لیے وفاق کسی پر انحصار نہیں کرے گا اور عوام کو بلا تفریق سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :