پولیس موبائل میں تاجر کے مبینہ اغوا کا معاملہ ، آئی جی سندھ نے نوٹس لے لیا، ڈی آئی جی ایسٹ سلطان خواجہ کو انکوائری کا حکم

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 20:56

پولیس موبائل میں تاجر کے مبینہ اغوا کا معاملہ ، آئی جی سندھ نے نوٹس ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2017ء) کراچی میں پولیس کے ہاتھوں تاجر کا مبینہ اغوا اور 56 لاکھ روپے چھیننے کے واقع کا آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سلطان خواجہ کو انکوائری کا حکم دے دیاہے۔تھانہ ٹیپو سلطان کراچی میں تاجر مقصودمیمن اپنے ساتھ ہونے والی پولیس ناانصافی پر انصاف لینے پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

دھوراجی کے رہائشی تاجر نے پولیس کو جمع کرائی گئی درخواست میں الزام عائد کیا کہ اسے نرسری کے قریب منی چینجر سے رقم نکلوانے کے بعد سرکاری موبائل اور نجی گاڑی میں موجود اہلکاروں نے اغوا کیا اور گاڑی سمیت 56 لاکھ روپے چھین لئے۔تاجر مقصود میمن کے مطابق سرکاری اہلکاروں نے اسے رات بھر نامعلوم مقام پر رکھا اوراس پر تشدد کیا۔ میڈیاپر نشر ہونے کے بعد آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ اور ڈی آئی جی ایسٹ سلطان خواجہ کو انکوائری کا حکم دے دیاہے۔

متعلقہ عنوان :