مسلح افواج کا ملکی معیشت پر تشویش کا اظہار درست ہے،خود کو سقراط سمجھنے والے وزیر داخلہ کا بیان انتہائی مضحکہ خیز ہے،معیشت کے ساتھ سرکس کا کھیل جوکروں کی طرح کسی کو نہیں کھیلنے دیں گے، ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کیلئے پاکستان کی اقتصادیات اور خزانہ کا مضبوط ہونا انتہائی ضروری ہے، علی بابا چالیس چور فرد جرم سے بھاگنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے اور عدالتوں پر چڑھائی کروانے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں

سابق وفاقی وزیراطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردو س عاشق اعوان کا وزیرداخلہ کے بیان پرردعمل کااظہار

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 21:26

مسلح افواج  کا ملکی معیشت پر تشویش کا اظہار درست ہے،خود کو سقراط سمجھنے ..
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اورسابق وفاقی وزیراطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردو س عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مسلح افواج پاکستان کی سرحدوں اور ایٹمی ہتھیاروں کی حفاظت کی ذمہ دار ہے اور ا س کا ملکی معیشت پر تشویش کا اظہار کرنا درست ہے تاہم وزیر داخلہ جو کہ خود کو سقراط سمجھتے ہیں نے جو بیان جاری کیا ہے وہ انتہائی مضحکہ خیز ہے،معیشت کے ساتھ سرکس کا کھیل جوکروں کی طرح کسی کو نہیں کھیلنے دیں گے ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کیلئے پاکستان کی اقتصادیات اور خزانہ کا مضبوط ہونا انتہائی ضروری ہے علی بابا چالیس چور فرد جرم سے بھاگنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے اور عدالتوں پر چڑھائی کروانے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں وزیر اعظم ملکی معاملات کو چلانے کی بجائے ایک شریف خاندان کے منشی کا روپ دھارے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وفاقی وزیر داخلہ کے ڈی جی آئی ایس پی آر کے حوالے سے بیان پر اپنے ردعمل میں فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ میں اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہوں اور سوال کرتی ہوں کہ پاکستان کی معیشت کا نگہبان جو کہ اپنے کسی اکائونٹ سے ایک روپے بھی نہ نکلوا سکتا ہے وہ قومی خزانہ کو اپنی من مرضی سے چلا رہاہے۔ اور منی لانڈنگ کے مقدمات میں عدالتوں کے چکر کاٹ رہاہے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کے ساتھ سرکس کا کھیل جوکروں کی طرح کسی کو نہیں کھیلنے دیں گے ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کیلئے پاکستان کی اقتصادیات اور خزانہ کا مضبوط ہونا انتہائی ضروری ہے علی بابا چالیس چور فرد جرم سے بھاگنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے اور عدالتوں پر چڑھائی کروانے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں وزیر اعظم ملکی معاملات کو چلانے کی بجائے ایک شریف خاندان کے منشی کا روپ دھارے ہوئے ہیں ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو فوری طور پر برطرف کیا جائے اور کسی ایماندار شخص کو وزیرخزانہ کا عہدہ دیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کو سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کے ورثاء کی بددعائوں کا نتیجہ ہے کہ نواز شریف ان کاخاندان اور مریم نواز عدالتوں میں بھٹک رہی ہیں۔