وٹس ایپ کے نئے ورژن میں لینڈ لائن نمبرز پر کال کرنے کی سہولت شامل کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 14 اکتوبر 2017 21:14

وٹس ایپ کے نئے ورژن میں لینڈ لائن نمبرز پر کال کرنے کی سہولت شامل کرنے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14اکتوبر2017ء) وٹس ایپ کے نئے ورژن میں لینڈ لائن نمبرز پر کال کرنے کی سہولت شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے فیس بک دنیا کی مشہور ترین موبائل ایپ وٹس ایپ کے نئے ورژن میں کئی تبدیلیاں کرنے پر غور کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان تبدیلیوں میں سب سے نمایاں ترین تبدیلی لینڈ لائن نمبرز پر کال کرنے کی سہولت کی شمولیت ہوگی۔ جلد ہی وٹس ایپ کا نیا ورژن متعارف کروا دیا جائے گا جس میں پہلی مرتبہ صارفین کو لینڈ لائن نمبرز پر کالز کرنے کی سہولت بھی فراہم کیا جائے گی۔

متعلقہ عنوان :